رمضان شوگر ملز کیس،نیب کی جانب سے گواہان کے نام سامنے آ گئے

رمضان شوگر ملز کیس،نیب کی جانب سے گواہان کے نام سامنے آ گئے

  



لاہور(نامہ نگار)رمضان شوگر مل ریفرنس میں میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف احتساب عدالت میں گواہی دینے والوں کے نام سامنے آگئے،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف کل 46 گواہ عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔جس میں مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے مولانا محمد رحمت اللہ بھی میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف گواہ بن گئے ہیں،سابق امپلی مینٹیشن سیکرٹری ٹو چیف منسٹر امداد اللہ بوسال بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف گواہی دیں گے،اسی طرح سابق سیکرٹری ٹو چیف منسٹر سید توقیر حسین شاہ بھی عدالت میں گواہی دیں گے،اس ضمن میں نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں گواہ عدالت میں پیش کریں گے،گزشتہ ہفتے رمضان شوگر ملز کا ضمنی ریفرنس عدالت میں پیش کردیاگیاتھا۔

گواہان سامنے

مزید : صفحہ آخر