اسسٹنٹ اورڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے امتحانات دو ہفتے کیلئے ملتوی
لاہور (نامہ نگارخصوصی)پنجاب پبلک سروس کمشن نے اسسٹنٹ اورڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے امتحانات دو ہفتے کے لئے ملتوی کردیئے ہیں،وکلاء کی طرف سے تیاری کے لئے مناسب وقت نہ دینے کی شکایت کی جارہی تھی،جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری حفیظ الرحمن اور دیگر عہدیداروں نے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)مقصود احمد کو ذاتی طور پر درخواست دی تھی جو انہوں نے گزشتہ روز منظور کرتے ہوئے اسسٹنٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کی اسامی کے لئے ہونے والے انتخابات دو ہفتے کے لئے ملتوی کردیئے،اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے بیان جاری کیا گیاہے،جس میں انہوں نے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن اورلاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن کاشکریہ اداکیاہے۔
امتحانات ملتوی