پنجاب بیت المال کونسل میں کارکنوں  کی شمولیت کیخلاف دائردرخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت

   پنجاب بیت المال کونسل میں کارکنوں  کی شمولیت کیخلاف دائردرخواست پر جواب ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پنجاب بیت المال کونسل میں شامل کرنے کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت اور سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر کو جواب داخل کرانے کے لئے مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔جسٹس جواد حسن نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت شروع کی تو سرکاری وکیل نے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ امین بیت المال کونسل عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں، جواب کے لئے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ بیت المال کونسل میں ضلعی سطح پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو شامل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ موجودہ کونسل کی تشکیل پنجاب بیت المال ایکٹ 1991 ء کی خلاف ورزی ہے جبکہ ایکٹ کی دفعہ 2 کے تحت سیاسی افراد کو بیت المال کونسل میں شامل نہیں کیا جا سکتا، ایکٹ کے تحت معروف ماہر تعلیم، صحت اور سماجی رہنما بیت المال کونسل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

کا رکنوں کی شمولیت

مزید : صفحہ آخر