وزیر اعلیٰ پنجاب کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اورروشن مستقبل ہوتے ہیں جبکہ آج کے بچے کل کے معمار ہیں لہٰذاقوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔نئے پاکستان میں بچوں کو ان کے حقوق دینے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات ہماری ترجیح ہے۔ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کو مشن سمجھ کر انجام دے رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب/ پیغام