چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایل ٹی سی مریم خاور ر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایل ٹی سی مریم خاور ر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر مریم خاور کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پرچیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر مریم خاور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیاہے،جسٹس شمس محمود مرزا شیراز کا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مریم خاور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ مریم خاور کو سیاسی بنیادوں پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے،کسی بھی پبلک سیکٹر کمپنی میں سیاسی بنیادوں پر تعیناتی نہیں کی جاسکتی ہے مریم خاور کی تعیناتی سے قبل اخبارات میں اشتہار بھی نہیں دیا گیا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مریم خاور کی تعیناتی میں میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہے۔
مریم خاور

مزید :

صفحہ آخر -