وفاق سے الیکٹرک کاریں متعارف کروانے کے بارے میں جواب طلب

وفاق سے الیکٹرک کاریں متعارف کروانے کے بارے میں جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیاہے کہ سموگ کے تدارک کے لئے کیا اقدامات کئے گئے، عدالت نے الیکٹرانک گاڑیاں متعارف کروانے کے بارے میں بھی وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے،جسٹس مامون رشید شیخ نے سموگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے ٹھوس پالیسی وضح کرنے کا حکم دے رکھاہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔ کیس کی مزید سماعت 28 نومبر کو ہو گی۔

الیکٹرک کاریں 

مزید : صفحہ آخر