سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح،شہزاد اقبال

سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح،شہزاد اقبال

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا ہے کہ موسم سرما میں صارفین گیس کا کم سے کم استعمال کریں۔ اس سے گیس کی بچت کے ساتھ ساتھ صارفین کو گیس کے بل بھی کم آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورو مانگٹ روڈ گلبرگ میں سوئی گیس کمپنی کے زیر اہتمام گیس بچاؤ کیش بچاؤ کے حوالے سے نکالی گئی کیٹ واک کے اختتام پر اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔اس موقع پر سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے زیر اہتمام گورو مانگٹ روڈ گلبرگ سے فردوس مارکیٹ چوک تک ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کی۔جبکہ آر جی ایم ویسٹ لاہور ریجن عمران صفدر ورک،چیف انجینئر راشد عنائیت،چیف انجینئر سہیل اکرم سمیت سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے افسران اور ملازمین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اور سردیوں میں گیس کی قلت نہیں ہو گئی۔سردیوں میں گیس کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کو ممکن بنایا جائے گا اور اس کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گھروں میں گیس پریشر کو بڑھانے کے لیے کمپریسر کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔اور کمپریسر کے پکڑے جانے پر گیس کنکشن منقطع کر دیا جائے گا اور موسم سرما کے پورے سیزن میں صارف کا گیس کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کیپریشر میں کمی کی شکایات کو دور کرنے کے لیے سوئی گیس کمپنی کی ٹیمیں تشکیل دیے دی جائیں گئیں تاکہ صارفین کو گیس کی بلا تعطل سپلائی کو ممکن بنایا جاسکے۔

 شہزاد اقبال لون

مزید : صفحہ آخر