ڈالر 10پیسے،سونا 300روپے تولہ مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری میں پونے 13کروڑ روپے کا اضافہ

ڈالر 10پیسے،سونا 300روپے تولہ مہنگا،سٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاری میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی اتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38500کی حدبھی بحال ہو گئی، تیزی کے باعث سرمایہ کاری مالیت میں 12 ارب 76 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت17فیصدکم جبکہ47فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 152.81 پوائنٹس اضافے سے38564پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر390کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 12 ارب76کروڑ 59لاکھ 49ہزار 688 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جسکے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب47ارب18 کروڑ29لاکھ29ہزار 313 روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 10 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے قیمت فروخت155.50روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ، جسکے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگاجبکہ 10گرام قیمت میں 257روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمتبڑھ کر86000روپے اوردس گرام سونے کی نئی قیمت73731روپے ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج

مزید :

صفحہ آخر -