فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

 فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

  



 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت (آج)بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کریگا۔ تفصیلات کے مطابق (آج)بدھ کو لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی سروس مستقلی اور سروس سٹرکچر سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد دو رکنی بینچ کورٹ نمبر دو میں کریگا فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت بھی (آج)بدھ کو ہوگی،سماعت کورٹ روم نمبر ایک میں دن ساڑھے گیارہ بجے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ دن تقریباً ایک بجکر پچاس منٹ پرسپریم کورٹ آڈیٹوریم ہال میں سپریم کورٹ کی پانچ عدالتوں کو ویڈیو لنک سے منسلک کرنے سے متعلق تقریب ہوگی متزکرہ تقریب میں ہی سائلین اور وکلاء کی سہولت کیلئے سپریم کورٹ کال سینٹر،سپریم کورٹ موبائل ایپ اور سپریم کورٹ ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح ہو گا،معزز چیف جسٹس آف پاکستان اس تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے،تقریب میں سپریم کورٹ کے معزز ججز،لاء  افسران اور سپریم کورٹ کے وکلاء شرکت کرینگے۔

 فاٹا ایکٹ

مزید : صفحہ آخر