بھٹوز آئینی جمہوری قومی خدمات کی عظمتوں کے مینار ہیں، نیر بخاری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ بھٹوز آئینی جمہوری قومی خدمات کی عظمتوں کے مینار ہیں، بلاول بھٹو راہبروں کے راہبر وارث ہیں،پیپلز پارٹی کو آئین کے جمہوری تحفے پر حقیقی سیاسی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ عمران خان مسلسل ناکامیوں پر سٹھیا گئے ہیں، بڑھک باز کے دائیں بائیں تصدیق شدہ بدعنوان براجمان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گڈ گورنس کا ڈھنڈورا پیٹنے والا وزیراعظم اعتراف کررہا ہے وزرا ء ڈیلیور نہیں کر رہے۔انہوں نے کہاکہ کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ سبزیوں کی قیمت قابو میں نہیں آ رہی۔
نیر بخاری