لکی اکاؤنٹ آفس سسٹم فوری طور پر درست کیا جائے،چیئرمین صفت اللہ

لکی اکاؤنٹ آفس سسٹم فوری طور پر درست کیا جائے،چیئرمین صفت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ریٹائرڈ ملازمین لکی مروت کے چیئرمیں صفت اللہ خان مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ اکاؤنٹ آفس لکی مروت میں سسٹم فوری طور پر درست کیا جائے کیونکہ سسٹم کی خرابی کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین ضلع لکی مروت کے چیئرمین صفت اللہ خان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک عرصہ سے اکاؤنٹ آفس لکی مروت کا سسٹم خراب ہے جس کے باعث نہ صرف سرکاری ملازمین بلکہ عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے حکومت اور حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اکاؤنٹ آفس جس کے سسٹم کی درستگی سمیت سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے بصورت دیگر سائلین سڑکوں پر نکل آئیں گے جس سے ہونے والے تمام تر نقصانات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔