وزیراعظم اور ان کی کابینہ ”تبدیلی، تبدیلی“ نہ کھیلیں، فائق شاہ

    وزیراعظم اور ان کی کابینہ ”تبدیلی، تبدیلی“ نہ کھیلیں، فائق شاہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت کی پندرہ ماہ کی کارکردگی صرف کابینہ میں تبدیلی، تبدیلی کھیلنا ہے، عوام مہنگائی سے تنگ اور اتحادی حکومتی کارکردگی سے مایوس ہو چکی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ اس سیاسی کنبے میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جو کسی وقت گہری ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ ادراک نہیں کہ ملک کی سالمیت، ترقی، خوشحالی اور مستقبل معیشت سے جڑا ہے اور حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام، ٹیکس نظام تاجروں، سرمایہ کاروں اور غریبوں کے لئے قہر بن کرنازل ہوا۔ بجلی، گیس اور روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسے میں اعداد وشمار میں بہتری بیان کر کے وزیراعظم کا خوش ہونا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہما ری جما عت نے معاشی بحران سے نکلنے کے لئے لائحہ عمل دیا ہے اور رضاکارانہ پیشکش بھی کی مگر حکمران اور ان کی ٹیم عوام اور تاجر مخالف ایجنڈے پر گامزن ہیں جس کی بو اب حکومت کے اتحادی بھی محسوس کر رہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر