ڈیرہ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی

    ڈیرہ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)چشمہ روڈ پرموٹر سائیکل کو کراس کرنے کے تنازعہ پر 6موٹر سائیکل سواروں کی دوکان پر فائرنگ، ایک شخص زخمی، صدر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بستی گھائیانوالی کے رہائشی حماد الحسن ولد احمد حسن نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ گلوٹی ٹائر شاپ چشمہ روڈ پر فلائنگ کوچ کی ہوا بھرا رہا تھا کہ موٹر سائیکوں پر سوار6مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل کو کراس کرنے کے تنازعہ پر ملزمان نے تلخ کلامی کے بعد میری کوچ کے شیشے توڑ دئیے اور مجھ پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس سے میں تو بچ گیا تاہم فائرنگ کی زد میں آکر محمد جاوید سکنہ کڑی ملنگ زخمی ہوگیا۔ صدر پولیس نے حماد الحسن کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف 324/427ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر