شبقدر،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری

    شبقدر،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری

  



شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر میں اندھیر نگری چوپٹ راج  گرمی ہو یا سردی شبقدر میں 12 بجلی فیڈرز پر 21 گھنٹے کی غیر اعلانیہ ظالمانہ ناروا لوڈشیڈنگ جاری  محکمہ واپڈا نے ظلم کی انتہا کردی حکومت و  اعلی عدالتیں خود نوٹس لیں تفصیلات کیمطابق شبقدر بھر میں  غیر اعلانیہ ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری شبقدر میں 12بجلی فیڈرز پر سالہا سال سے 21 گھنٹے کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کر دیا ہیں سکول کالج طلباء گھریلوں خواتین اور کاروبای طبقہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ گھروں اور مساجد میں پانی بھی ناپید ہو گیا ہے آئے روز بجلی بندش کے باعث سرکاری امور نمٹانے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا سینکڑوں پاور لومز بجلی بندش کے باعث بند ہزاروں لوگ ب روزگار جبکہ مالکان کو  کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا شبقدر میں کئی سالوں کی غیر اعلانیہ ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ نے ہزاروں نہیں لاکھوں عوام کی  زندگی عذاب بنا دی عوامی سماجی حلقوں نے  حکومت اور اعلی عدالتوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بحال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ عوام کو سہولیات فراہم ہو سکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر