ڈیرہ میں فائرنگ سے شعیب عرف چیتا بلوچ جاں بحق
ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ کلاچی کی حدود ڈیرہ ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شعیب عرف چیتا بلوچ جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں ڈیرہ ٹانک روڈ پر ہتھالہ کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے شعیب عرف چیتا بلوچ سکنہ محلہ عثمان خیل کلاچی کو شدید زخمی کردیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈیرہ ہسپتال اور بعدازاں تشویشناک حالت کے باعٖث پشاور ریفر کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ کلاچی پولیس نے مقتول کے چچا زاد طارق بلوچ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔