نوشہرہ،موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو چرس،8 کلو افیون برآمد

      نوشہرہ،موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو چرس،8 کلو افیون برآمد

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بناد ی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 10کلو گرام چرس،8کلوآفیون برآمد۔ ملزمان گرفتارڈسٹر کٹ پولیس افیسرکیپٹن (ر)منصور امان کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیا ں جاری۔انسپکٹر جان محمد خان SHOتھانہ رسالپور کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت موٹر کا ر نمبری 6618/LOYمیں بھاری مقدار میں منشیات سمگل پنجاب سمگل کی جائی گی اطلاع ملنے پر  SHOرسالپور نے میں رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔ کہ اس دوران موٹر کار نمبری 6618/LOYکوروکنے کا اشارہ کیا۔موٹر کارکی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے10کلوگرام چرس اور8کلو افیوں برآمد کر لی گئی. ملزم شہریار ولد تاج محمد سکنہ ڈبگری پشاور اور ملزم کلیم اللہ ولد عماد سکنہ ترناب پشاور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر