آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،قسمت اللہ

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،قسمت اللہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی ضلع لکی مروت نے سابق صدرآصف علی زرداری کوذاتی معالج کی رسائی نہ دینے پرشدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اگرسابق صدرآصف علی زرداری کوکچھ ہواتواس کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اوران کی حکومت پرعائدہوگی‘ان خیالات کااظہارضلعی جنرل سیکرٹری قسمت اللہ اورجاویداقبال مروت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حکمران طبقہ اتنا ہی سیاسی مخالفین کو ٹارچر کریں جتنا کل وہ خود برداشت کرسکیں اُنہوں نے کہاکہ نیب پنجاب اور سندھ میں الزامات پر گرفتاریاں کرتے ہیں تاہم اُن کو خیبرپختونخواکیوں نظر نہیں آرہا ہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ اگر احتساب کے نام انتقام یونہی چلتی رہی تو پاکستان کبھی مضبوط فیڈریشن نہیں بن سکتا ہے اس کے علاوہ اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مرکزی حکومت سابق صدرآصف علی زرداری کی صحت سے کھیلنابندکریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر