رستم میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

رستم میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  



رستم (تحصیل رپورٹر)نامعلوم چوروں نے گھر سے دو لاکھ روپے نقد، دس تولے سونا، لیپ ٹاپ اور ڈش ریسیور بمع ایل ای ڈی لے اڑے. واقعات کے مطابق رستم بڑھ حجرہ کے رہائشی احمد نواز ولد میر فروش نے اپنے گھر سے چوری کی رپورٹ درج کراتے ہوئے رستم پولیس کو بتایا کہ ہم شادی کے سلسلے میں اسلام آباد رشتہ داروں کے گھر گئے تھے جب ہم شام کو واپس آگئے تو گھر کے اندر تمام کمروں کے تالے توٹے ہوئے تھے جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ چوروں نے مکمل صفایا کردیا ہے رپورٹ کے مطابا نا معلوم چوروں نے دو لاکھ روپے نقد، دس تولے طلائی زیورات، ایک عدد ایل ای ڈی بمع ڈش ریسیور سمیت سرکاری لیپ ٹاپ لے آڑے ہیں واضح رہے کہ رپورٹ کنندہ احمد نواز یونیورسٹی آپ ٹیکنالوجی نوشہرہ میں بطور پروفیسر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں پولیس تھانہ رستم نے واردات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر