چارسدہ میں عوام کی آگاہی کیلئے اینٹی کرپشن ویک کا انعقاد

چارسدہ میں عوام کی آگاہی کیلئے اینٹی کرپشن ویک کا انعقاد

  



چارسدہ(بیو رو رپورٹ) چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرپشن کے روک تھام کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کے حوالے سے اینٹی کرپشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات کے درمیان مصوری،تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے ٹی ایم اے ہال میں کرپشن کے روک تھا م میں افرادکا کردار کے موضوع پراینٹی کرپشن ویک کا احتتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی حسیب اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر عبدالوہاب خلیل،اے سی تنگی رافعہ قیوم،اے اے سی شبقدر شمس الرحمان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانگیر خان،ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر زبیر خان اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل شکور خان سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔جس میں چارسدہ کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری،مصوری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو انعامات دئیے گئے۔ اسموقع پر احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسیب اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر عبدا لوہاب خلیل اور ایم پی اے فضل شکور خان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرامز کے انعقاد کا بنیاد ی مقصدعوام میں کرپشن کے روک تھا م کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے بدقسمتی سے پاکستان میں ہر لیول پر کرپشن ہو رہی ہے۔ اس لئے ا س ناسور کا حاتمہ تب تک ممکن نہیں جبکہ تک معاشرے کا ہر فرد کردار ادا نہ کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر