لاکھوں روپے مالیت کی ہیرون اور چرس سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاو ر نے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع کوہاٹ،ضلع خیبر اور پنجاب سے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن اور15 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید تیزی لاتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران منشیات سمگلنگ کی اطلاع پر ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیا ز احمدنے ناصر باغ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر 388 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان ایران گل ولد دین محمد سکنہ کوہاٹ اور شعیب ولد محمد یوسف سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر لیا اسی طرح ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول خان نے سواریوں کے روپ میں درہ آدم خیل کیجانب سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم حبیب الرحمان ولد گل محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4کلوگرام چرس برآمد کر لی، جبکہ ایک اور اہم کارروائی کے دوران ڈی ایس پی رورل یاسین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی عمرا ن اللہ نے گل باب ولد ارباب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 8کلوگرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ انقلاب پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان تیمور خان ولد اختر مین خان اور نظیر محمد ولد نور محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2کلوگرام چرس جبکہ تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے ملزم اخترخان ولد امداد خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے، گرفتارتمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے