وزیر اعظم کی تقریر سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے،عبداللطیف

    وزیر اعظم کی تقریر سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے،عبداللطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رستم (تحصیل رپورٹر)جے یو آئی تحصیل رستم کے رہنما مولانا عبدالطیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں جو لب و لہجہ اختیار کیا اور آزادی مارچ کو سرکس سے تعبیر کیا اس قسم کے بیانات سے ہمارے خوصلے مزید بلند ہورہے ہیں آزادی مارچ میں پانچ وقت نماز کیساتھ ذکر اللہ کی مجلس، تلاوت و نعت خوانی اور تقاریر ہوا کرتے تھے اگر یہ سرکس تھا تو 2014 کے دھرنے میں موجودہ وفاقی وزراء کنٹینر پر ناچ کر کیا پیغام دے رہے تھے پوری قوم کے سامنے سلیکٹڈ وزیراعظم نے جھوٹ بولا ہے کہ اپوزیشن صرف مائنس عمران خان کے فارمولے پر اسلام آباد آئی تھی اپوزیشن نے اپنے مطالبات کنٹینر سے پوری دنیا اور رہبر کمیٹی نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھے تھے کہ وزیراعظم استعفی دیں اسمبلیاں تحلیل ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے یہ مطالبات پوری قوم کے سامنے تھے خان صاحب نے اپنے پیروکاروں کو یہ یقین دلانے کی ناکام کوشش کی کہ صرف عمران خان استعفی دیں باقی جو بھی بندہ ہو وہ قابل قبول ہے...