بنوں،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا

    بنوں،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج رنگ لے آیا

  



بنوں (بیورورپورٹ)بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اقوام منڈان کا احتجاج رنگ لے آیا ایکسن پیسکو ڈویژن ٹو نے قوم کے احتجاج پر ایس ڈی او کو تبدیل کرکے اضافی سپرنٹنڈنٹ دینے اور مرحلہ وار بجلی کی بہتری کی یقین دہانی کرائی سابق تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان کی سربراہی میں اقوام منڈان اور واپڈا حکام کے مابین جرگہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم بنوں انجیئر ملک احسان اللہ خان نے کہا کہ گذشتہ روز اقوام منڈان کے مشران نے واپڈا حکام کے ساتھ دفتر میں بجلی مسائل کے سلسلے میں مذاکرات کئے جو کہ ناکام ہوئے اور آج قوم کے سینکڑوں عوام بجلی لائینیں کاٹنے کا فیصلہ کرچکی تھے لیکن ہم نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں،ڈی پی او بنوں اور ایس ای واپڈا پیسکو کو حالات سے آگاہ کیا جنہوں نے مسئلہ جرگے کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایکسن واپڈا پیسکو کو بھیج دیا ملک یوسف اللہ خان نے کہا کہ ہمارے لئے قوم ہی سب کچھ ہے آج ہم مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کررہے ہیں لیکن اگر نظام ٹھیک نہ ہوا تو منڈان کے علاقے سے گزرنے والی تمام بجلی لائنیں کاٹ دیں گے اور جو آفسران قوم کو منظور نہیں ان کا بھی تبادلہ کیا جائے شیڈول کے مطابق 10گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اگر لوڈ شفٹ کرنے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو بیشک لوڈ شفٹ کیا جائے جرگے سے ملک رحمت علی خان احمد زمان،،ولی آیاز خان ودیگر مشران نے بھی خطاب کیا اور بجلی مسائل بیان کئے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ایکسن واپڈا پیسکو سید الرحمن نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بجلی کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہو لیکن اگر کسی علاقے کی ریکوری کم ہو کنڈہ جات زیادہ ہو اور لائن لاسسز بھی زیادہ ہو تو ان علاقوں کو کیسے بجلی دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے عوام کی مشاورت اور مرضی سے لوڈ دوسری لائن پر شفٹ کیا جائے تو ٹرپنگ اور کم وولٹیج سمیت دیگر بجلی مسائل حل ہوجائیں گے قوم کے مطالبے پر ایس ڈی او واپڈا کو تبدیل کردیا ہے اور ایک اضافی سپرنٹنڈنٹ بھی دیا ہے تاہم بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی اور نظام کی بہتری میں کچھ دن لگیں گے اس موقع پر منڈان قوم نے فیصلہ کیا کہ لوڈ شفٹنگ کے حوالے سے 12مشران پر مشتمل کمیٹی ایس ای واپڈا پیسکو سے ملاقات کرکے لائحہ عمل طے کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر