پولیو مہم میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،مراد خان

پولیو مہم میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،مراد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) تحصیلدار نورنگ مرادخان نے پٹواریوں کوخبردارکیاکہ پولیوڈیوٹیوں میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں تحصیل آفس میں پٹواریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرنائب تحصیلدارپیرمطیع اللہ شاہ ودیگرموجودتھے اُنہوں نے ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکی پولیومہم کے حوالے خدمات قابل فخرہے کیونکہ وہ پولیومہم کے سلسلے میں مکمل طورپرہماری تعاؤن کررہے ہیں جوکہ خوش آئنداقدام ہے اُنہوں نے پٹواریوں پرزوردیاکہ ضلعی انتظامیہ لکی مروت سے پولیوجڑسے اُکھاڑنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے اس لئے پٹواریوں کوچاہئے کہ اپنے حلقے میں پولیوڈیوٹی کویقینی بنائیں جبکہ غفلت برتنے والے پٹواریوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔