کوھاٹ ٹریفک پولیس کے وارڈنز ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے گریزاں

کوھاٹ ٹریفک پولیس کے وارڈنز ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے گریزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ ٹریفک پولیس کے وارڈنز ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے گریزاں‘ مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل سوار رائیڈرز ہیلمٹ نہ پہن کر قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے ٹریفک انچارج تاحال کسی کو جرمانہ نہ کر سکے تفصیلات کے مطابق دوسروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز خود ہیلمٹ کا استعمال نہ کر کے قانون کی خلاف ورزی کھلے عام کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر ٹریفک انچارج سمیت کسی پولیس افسر کو یہ غیر قانونی عمل دکھائی نہیں دیتا شہریوں نے ٹریفک انچارج عرب جان اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے اس قانون شکنی پر ایکشن لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹریفک وارڈنز کو دوران ڈیوٹی نہ صرف خود ہیلمٹ پہننے کی ہدایت جاری کریں بلکہ دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی موٹر سائیکل سواری کے وقت ہیلمٹ پہننے کا حکم نامہ جاری کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔