شیر گڑھ،کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی بیٹی سمیت جاں بحق
شیرگڑھ (نامہ نگار) شاہراہ مالاکنڈ پر خیبر ہوٹل شاہ زمان قلعہ شیرگڑھ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار میاں،بیوی کو جواں سال بیٹی سمیت کچل دیا جس کے نتیجے میں باپ بیٹی موقع پر جان بحق جبکہ بیوی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا شیرگڑھ پولیس نے کوسٹر کو تحویل میں لے کرمتوفی کے بھائی کی رپورٹ پر کوسٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزعمر رحمن ولد رحمت گل سکنہ شریف اباد درگئی حال لکئی کلے پرخو اپنی بیوی مسماۃ(ب)اور بیٹی مسماۃ(الف) کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر درگئی جا رہے تھے کہ خیبر ہوٹل شاہ زمان قلعہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر نمبرپشاورK3891 جسے نا معلوم ڈرائیور چلا رہے تھے نے تینوں کو کچل دیا جس سے عمر رحمن ولد رحمت گل اور اس کی جواں سال بیٹی موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ ان کی بیوی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا شیر گڑھ پولیس نے کوسٹر کو تحویل میں لے کر متوفی کے بھائی شوکت علی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی