ملکی ترقی میں طلبہ کا کردار ناقابل فراموش ہے،عبدالحمید پاشا

ملکی ترقی میں طلبہ کا کردار ناقابل فراموش ہے،عبدالحمید پاشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواعبدالحمید پاشا نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلبہ کا کردار ناقابل فراموش ہے،طلبہ کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مستقل جدوجہد کرنی چاہیے، طلبہ ملک کا سرمایہ ہیں اور انہیں ساز گار تعلیمی ماحول فراہم کرنا جامعات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ پولیٹیکل سائنس جامعہ پشاور کے زیر اہتمام ایلومنائی ایسوسی ایشن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں شعبہ پولیٹکل سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرؤف، ریٹائرڈ پروفیسرز ڈاکٹر اقبال تاجک، ڈاکٹر تاج محرم اور دیگر فیکلٹی ممبرز کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل نے طلبہ کو اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کی ترقی کیلئے بروئے کار لانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنی منزل کا تعین کر کے اس کے حصول کے لیے دن رات محنت کرنی چاہیے۔دریں اثناء شرکاء نے اکاؤنٹنٹ جنرل کے خطاب کوخوب سراہا اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔بعد ازاں شعبہ پولیٹیکل سائنس کے چیئرمین نے اکاؤنٹنٹ جنرل عبدالحمید پاشا کا شکریہ ادا کیا۔