صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق،9 زخمی

  صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق،9 زخمی

  



صوابی (بیوورپورٹ)ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات اور قتل کی وارداتوں میں تین افراد جاں بحق جب کہ نو افراد زخمی ہو گئے۔ ابرار حسین سکنہ حمزہ ڈھیر نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی اقبال حسین پر مبینہ طور پر قاسم سکنہ پنج پیرنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل سابقہ دشمنی بیان کی ہے سبز علی سکنہ چھوٹا لاہور نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے سلطان علی پر مبینہ طور پر ابراہیم اور ان کے بھائی محمد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے۔ دریں اثناء ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار عاطف سکنہ مانیری جاں بحق جب کہ ان کی والدہ اور بھتیجا حذیفہ زخمی ہو گیا۔ علاقہ سلیم خان میں کار کی ٹکر سے رکشہ سوار ڈرائیور یونس زخمی ہو گیا جب کہ رکشہ کی ٹکر سے سلیم خان سکنہ مانیری موٹر کار کی ٹکر سے سائیکل سوار میر محمد سکنہ کرنل شیر کلے رکشہ کی ٹکر سے محمد جمال سکنہ تر لاندی اور کار کی ٹکر سے سوزوکی سوار ڈرائیور شاہ محمد سکنہ غازی زخمی ہو گئے۔ متعلقہ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر