پبلک مقامات پر لنگر خانے قائم کرنا عملی قدم ہے،عادل صدیق

    پبلک مقامات پر لنگر خانے قائم کرنا عملی قدم ہے،عادل صدیق

  



بنوں (بیورورپورٹ)جب تک معاشرے کے غریب لوگوں کو زندگی بسر کر نے کیلئے بنیادی ضروریات کی فراہمی نہ ہو تب تک کو ئی بھی معاشرہ ترقی تو درکنار، زوال کی طرف جاتا ہے۔ معاشرے کے غریب لوگوں کوسینے سے لگا کر حکومت کی مدینے کی ریاست قائم کرنے کیلئے پبلک مقامات پر لنگر خانے قائم کرنا ایک عملی قدم ہے جس سے دلی سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے بنوں میں لنگر خانے قائم کرنے کیلئے جگہ کے معائنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی بہتر ی کیلئے وہ تمام اقدامات اُٹھائے گی جس کا عملی نمونہ چودہ سو سال پہلے ہمارے نبی ﷺ نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لنگر خانے قائم ہونے سے غریب لوگ یہاں مفت کھانا کھائیں گے جس سے معاشرے میں احساس اور ایک دوسرے سے محبت بڑھے گی۔ کمشنر بنوں ڈویژن نے کہا کہ عوام کے پیسے عوام پر ہی خرچ ہونگے اورغریب عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر