چارسدہ،سرکاری،پرائمری سکولوں کے مابین سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

چارسدہ،سرکاری،پرائمری سکولوں کے مابین سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیو رو رپورٹ) چارسدہ میں مسلم ہینڈ اور برٹش کونسل کے تعاون سے مختلف سرکاری پرائمری سکولوں کے درمیاں ایک روزہ دوستی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخلے بعد تفریخی ماحول فراہم کرنا مقصود تھا۔ اس حوالے سے عبدا لولی خان سپورٹس کمپلکس میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شیح ملی،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صدران نستہ۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گلبہار،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لونڈا اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میاں کلی پڑانگ کے طالبات نے شرکت کی۔ا س موقع پر بچوں کے درمیاں 100میٹر ریس سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات کو ایوارڈ دیئے گئے۔اس موقع پر پروگرام کے لیڈر آف د سکول فاطمہ بی بی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے صوبے میں لاکھوں کی تعداد میں بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں مسلم ہینڈ برٹش کونسل کے تعاون سے ٹیک اے چائلڈ ٹو سکول پروگرام کے تحت اب تک 9ہزار سے تعدا د بچوں کو چارسدہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں داخل کر چکی ہے۔ اسی طرح سکولوں میں داخلے کے بعد مسلم ہینڈ کی جانب سے ان بچوں کی جسمانی نشونما کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے تاکہ ان کو بچوں کو سکول میں مثبت ماحول فراہم کیا جا سکے۔