ڈبلیو ایس ایس پی کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  ڈبلیو ایس ایس پی کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور (سٹی رپورٹر)ڈبلیو ایس ایس پی کے کنٹریکٹ ملازمین نے کنٹرریکٹ مین توسیع نہ دینے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پرانکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت فیرید خان اور دیگر ملازمین نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 6ماہ کنٹریکٹ پر 100افراد کو بھرتی کیا گیا تھا جبکہ کنٹریکٹ پورا ہونے کے بعد ہمیں کنتریکٹ میں توسیع نہیں دی جا رہی ہے اور ہمیں سروس سے نکالا جا رہا ہے جسکی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی جائے تاکہ ہمارے بچھے فاقہ کشی سے بچ سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر