باچا سید طویل علالت کے بعد انتقا ل کر گئے
تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کے بزرگ کیمسٹ اورسیاسی شخصیت باچا سید طویل علالت کے بعد انتقا ل کر گئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان تھانہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم ڈاکٹر یاسر صدیق اور ڈاکٹر گوہر صدیق کے والد اور جمعہ سید کے بھائی تھے۔