مہمند،چوروں نے گورنر ماڈل سکول کا صفایا کردیا

  مہمند،چوروں نے گورنر ماڈل سکول کا صفایا کردیا

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ہیڈ کوارٹر غلنئی میں گورنر ماڈل سکول سے ہزاروں روپے کا سامان چوری۔ کئی دن گزرنے کے باؤجود چوروں کا سراغ نہ مل سکا۔ طلباء اور سکول عملے میں بے چینی۔ دوسری طرف عملے کا گزشتہ تین ماہ سے بھی تنخواہیں بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کو ہیڈ کوارٹر غلنئی کے گورنر ماڈل سکول سے پنکھے، سولر سسٹم سے قیمتی بیٹریاں اور الماری کا تالا توڑ کر ہزاروں روپے لے اُڑے۔ اب تک پولیس چوروں کا سراغ نہ لگا سکا۔ حالانکہ سکول کے مین گیٹ پر پولیس مامور ہونے کے باؤجود چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مگر اب تک تحقیقات مکمل نہ ہوسکے۔ جبکہ سکول کے عملے اور طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ جبکہ دوسری طرف انضمام کے بعد سکول کا عملہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے ان میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ طلباء کے والدین نے ڈی سی مہمند، کمانڈنٹ مہمند رائفلز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد چوروں کا سراغ لگائے۔ تاکہ آئندہ کیلئے اس قسم کے واقعات رونما نہ ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر