2 افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری

        2 افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال ذاکرحسین (پی ایم ایس، بی ایس- 18) کو تبدیل کرکے بحیثیت اے ڈی سی(ایف اینڈ پی) کوہستان بالا اور فنانس افسر مانسہرہ اشتیاق سلطان (پی ایم ایس، بی ایس- 17) کو تبدیل کرکے بحیثیت فنانس آفیسر کوہستان بالا تعینات کر دیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر