ڈیرہ،ایکسین پیسکو کی ہدایت پر کنڈا کلچر کیخلاف آپریشن

    ڈیرہ،ایکسین پیسکو کی ہدایت پر کنڈا کلچر کیخلاف آپریشن

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) ایکسین پیسکو سٹی ڈویژن ملک عبدالحفیظ اور ایس ڈی او رورل ڈویژن یوسف زمان کی ہدایت پر لائن سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ کی قیادت میں واپڈا ٹیم کی بستی درکھانوالی درابن روڈ اور اقبال ٹاؤن میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کیخلاف آپریشن کلین اپ، 15ڈائریکٹ کنڈے پکڑ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو سٹی ڈویژن ملک عبدالحفیظ اور ایس ڈی او رورل ڈویژن یوسف زمان کی ہدایت پر لائن سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ کی قیادت میں واپڈا ٹیم نے بستی درکھانوالی درابن روڈ اور اقبال ٹاؤن میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کے دوران ان علاقوں میں کاروائی کے دوران 15ڈائریکٹ کنڈے پکڑ کر کر ان صارفین کی بجلی کی تنصیبات ہٹا کر کنڈے اور تاریں قبضہ میں لیکر ان افراد کیخلاف تادیبی کاروائی کیلئے مراسلہ جات حکام بالا کو ارسال کردیئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر