صوابی کے سرکاری سکولوں میں ضلعی سطح پر سالانہ کھیلوں کے مقابلے جاری 

       صوابی کے سرکاری سکولوں میں ضلعی سطح پر سالانہ کھیلوں کے مقابلے جاری 

  



صوابی(بیوروپورٹ) ضلع صوابی کے سرکاری سکولوں میں ضلعی سطح پر سالانہ کھیلوں کے مقابلے 2019جاری ہے۔ اب تک ہونے والے ان مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول سلیم خان نے ہاکی، جی ایچ ایس ایس ترکئی نے والی بال، جی ایچ سی ایس زروبی نے ٹیبل ٹینس، لاہور غربی نے پی ٹی، کلابٹ نے انگلش، اردو تقریر، مضمون نویسی اردو اور قومی ترانہ، احد خان کلے نے ملی نغمے، مرغز نے حسن قر أت، پابینی نے اردو نعت، پنجمن نے پشتو نعت، غلاماں نے مضمون نویسی (انگلش)، جگناتھ نے پینٹنگ، مانکی نے خوشخطی (انگریزی)، جی ایچ ایس ایس مانکی نے خوشخطی اردو میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ باقاعدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں جنرل سیکرٹری ضلع صوابی عبدالرحیم (پرنسپل جی ایچ ایس سیرئی) اور ضلع بھر کے پرنسپلز اور متعلقہ اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کو کامیابی سے تکمیل تک پہنچانے کے لئے دعا کی گئی#

مزید : پشاورصفحہ آخر