شاپنگ میں مصروف شہریوں سے موبائل چوری کرنے والاملزم گرفتار، 14 فونز برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شاپنگ میں مصروف شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مسروقہ موبائل فون لینے والے ریسور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران مسروقہ 14 عدد موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں، دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عثمان خورشید ولد خورشید احمد سکنہ محلہ ملک شہداد نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی وہ یونیورسٹی روڈ پر خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس سے موبائل فون چوری کر لیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ محمد اشفاق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ تہکال شہریار احمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ایس ایچ تہکال شہریار احمد نے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی سربراہی جدید سائنسی خطو ط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مختلف تجارتی مراکز پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کرکے اصل ملزم کا سراغ لگا کر ملزم نعمان ولد شاد علی سکنہ پھندو کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندھی پر مسروقہ موبائل فون خریدنے والے ریسور جلال ولد مشرف سکنہ قاضی کلے کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 14 عدد مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں