دیر بالاشرینگل،سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ،کئی افراد گاڑیوں سمیت گرفتار
دیر بالا(نمائندہ پاکستان) دیر بالاشرینگل،سمگلروں کے خلاف گیرا تنگ،کئی افراد گاڑیوں سمیت گرفتار۔تفصیلات کی مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد ثاقب خان کے شرینگل میں چارج سنبھالنے کے بعد سب ڈویژن شرینگل میں ٹمبر مافیا/ سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لیوی چیک پوسٹ بیاڑ پر لیویز کے جوانوں شوکت علی اور اسحاق نے غیرقانونی لکڑی سمگل کرنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنایا۔ کلکوٹ سے شرینگل جانے والے فیلڈر سے بھری مقدار میں دیار کی لکڑی، گاڑی سمیت سرکاری تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر ای ایم ثاقب نے واضح کیا ہے کہ سمگلروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائی گی اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ ای ایم ثاقب خان کی چارج سنبھال نے کے بعد لیوی چیک پوسٹ بیاڑ پر تقریبا 10 سے زیادہ سمگلروں کو گاڑیوں سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔