پارا چنار،5 سالہ لڑکی کو ہوس کا  نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا 

      پارا چنار،5 سالہ لڑکی کو ہوس کا  نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں درندہ صفت قاتل نے پانچ سالہ گل سکینہ کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا والدین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ہے ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈیخیل سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سالہ قبائلی گل علی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی نواسہ پانچ سالہ گل سکینہ گاؤں کے سرکاری سکول کے پہلی جماعت میں پڑھ رہی تھی گذشتہ روز معمول کے مطابق جب سکول سے گھر واپس نہیں آئی تو ہم نے بچی کی تلاش شروع کردی کئی گھنٹے تلاش کے بعد بچی کی لاش پانی کے ایک چھوٹے تالاب سے برآمد ہوئی بچی کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا جہاں پر میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے جسم پر کہیں پر زخم کے نشان نہیں ہے بچی کے والد وارث علی فرنٹیئر کور میں لانس نائیک کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور بچی کی والدہ کا انتقال چار سال پہلے ہوا تھا والدہ کی انتقال کے بعد دادی بچی کی پرورش کررہی تھی اس دلخراش واقعے کے بعد بچی کی دادی کومہ میں چلی گئی ہے بچی کے دادا گل علی اور رشتہ دار سردار علی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا مقامی انتظامیہ پولیس اور چیف جسٹس اور پاک فوج فوری طور نوٹس لیں اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کرکے کیس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے دوسری جانب ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکول کے دو چوکیدار شک کی بنیاد پر گرفتار کرلئے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں