ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا آج تخت بھائی کا دورہ کرینگے
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) پی پی پی ضلع مردان کے سیکرٹری اطلا عات نیاز علی یو سفزئی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سینیٹ آف پا کستان کے ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈی والا آج بروز بدھ تخت بھائی کا دورہ کرینگے۔ جہاں پر وہ پی پی پی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان کی رہا ئش گاہ پر استقبا لیہ تقریب میں شر کت کرینگے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے سابق سینئر وزیر اور پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹیو کو نسل کے رکن رحیم داد خان، پی پی پی کے مرکز ی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر نوا بزادہ خواجہ محمد خان ہو تی، پی پی پی خیبر پختونخواکے سیکرٹری انفارمیشن سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر بہر مند تنگی اور دیگر قا ئدین شرکت کرینگے۔