سرائے نورنگ،پولیس کی کارروائی منشیات فروش سمیت 3 اشتہاری گرفتار

سرائے نورنگ،پولیس کی کارروائی منشیات فروش سمیت 3 اشتہاری گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ پولیس نے ایک منشیات فروش سمیت تین اشتہاری گرفتارکرلئے‘گزشتہ روز نورنگ پولیس نے ایس ایچ اووحیدنورکی قیادت میں نصرخیل میں منشیات فروشوں اوراشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش عبدالرحمن کوگرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 1500گرام چرس برآمدکرلی اسی طرح ایک اورچھاپے کے دوران اشتہاریوں حکمت اللہ اور حفیظ اللہ کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر