عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،آر پی او مردان

عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،آر پی او مردان

  



مردان (بیورو رپورٹ)نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ کرپشن کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کہا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تھانوں اور اعلی پولیس افسران کی سطح تک انصاف کی فراہمی کے ذریعے ان کے مسائل کا حل پیش کیا جائے گا،اس مقصد کے لئے پبلک فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا،، انہوں نے مذید کہا کہ منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پرکنٹرول کیلئے اشتہاریوں کی گرفتاری اور پٹرولنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا، قبل ازیں پولیس کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے ریجنل پولیس آفیسر کو سلامی دی گئی۔ علاوہ ازیں نئے تعینات ہونے والے آر پی او نے اپنے آفس میں تمام سیکشنز کا معانئنہ کیا اور وہاں پر تعینات آفس سٹاف سے ملاقات کی اور شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے، اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سرانجام دینے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی آئی جی مردان نے عوام کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برایؤں کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے، جرم کی نشاندہی کی جائے اور اپنے مسائل اور شکایات سے پولیس کو بر وقت اگاہ کیا جائے تاکہ موقع پر دادرسی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں اور میرے ذاتی موبائل 03461117677 پر کسی بھی وقت اپنی تجاویز، شکایات اور معلومات سے اگاہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل بھی فوری طور پر حل کیے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر