صوبائی وزیر مواصلات کی پی کے 18 میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

  صوبائی وزیر مواصلات کی پی کے 18 میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈووکیٹ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقہ پی کے 18 میں شعبہ مواصلات و تعمیرات کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ وہاں کے عوام کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پی کے اٹھارہ میں مواصلات و تعمیرات کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد شہاب خٹک، چیف انجینئر نارتھ محمد طارق،ایکسین ملاکنڈ محمد کمال اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں مواصلات و تعمیرات کے زیر تعمیر جاری اور نئے منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص ہوااور حلقہ پی کے 18 میں عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا وزیر مال شکیل احمد نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ملاکنڈ ڈویڑن میں تعلیم،صحت، عمارات، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہیں اور جہاں پر بھی فنڈز کی کمی ہوئی تو اسے پورا کیا جائے گا محکمہ عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرے اور مذکورہ تمام منصوبوں کو بہتر معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرے صوبائی وزیر نے کہا کہ جون 2020 تک تقریبا تمام جاری عوامی منصوبے مکمل کیے جائیں گے اور اس حوالے سے ایک جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے تاکہ علاقے کے مسائل حل ہو ں اور عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر