عوامی مسائل حل کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،محمود اسلم وزیر

    عوامی مسائل حل کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،محمود اسلم وزیر

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان)عوامی مسائل حل کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے تمام متعلقہ محکمے عوامی مسائل حل کرنے میں عوام کا ساتھ دیں کیونکہ علاقائی مسائل کے حل مشن ہے ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیرضلع خیبرتحصیل باڑہ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرخیبرمحمود اسلم،اسسٹنٹ کمشنرنیک محمد سمیت دیگرعلاقائی مشران نے شرکت کی اورڈ پٹی کمشنرخیبرمحمود اسلم کے سامنے مسائل پیش کیں۔اس موقع پر عوام نے علاقے میں پانی،بجلی،صحت، تباہ شدہ مکانات کے سروے، صدائے امن کارڈاور باڑہ بازار میں اب نکاسی سمیت دیگر مسائل ان کے سامنے پیش کیں اور کہاکہ باڑہ ایک متاثرہ علاقہ ہے جس کے مسائل حل کرنے میں ضلع انتظامیہ اپنا کردار ادا کریں جس پر ڈپٹی کمشنرخیبرمحمود اسلم نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرنے میں کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ڈی سی خیبرنے بعض مسائل کو موقع پر جبکہ دیگر مسائل کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیں کہ جتنا جلد ہوسکے عوامی مسائل حل کرنے میں عوام کا ساتھ دیں اور مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔علاقائی مشران نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر