جہانگیرہ میں بھائی نے بھائی قتل کردیا

      جہانگیرہ میں بھائی نے بھائی قتل کردیا

  



جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)خون سفید ہو گیا بھائی نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق شیدو محلہ قاضیان کے رہائشی عبداللہ،حضرت الیاس پسران ظریف خان کے درمیان کئی دنوں سے مکان پر تنازعہ چلا آرہا تھا پیر کی صبح دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر دونوں بھائی تیش میں آگئے دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس پر حضرت الیاس جان بحق جبکہ دوسرا بھائی عبداللہ شدید زخمی ہوگیا زخمی عبداللہ کو قاضی میڈیکل کمپلیش منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ حضرت الیاس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر