صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا، سینکڑوں کارکن مستعفی

صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا، سینکڑوں کارکن مستعفی

  



صوابی(نمائندہ خصوصی)عوامی نشنل پارٹی کوضلع صوابی میں بڑا دھچکہ 36یونین کونسلوں دوتحصیلوں اور ایک سو سے زائد ضلع کونسلران سمت سینکڑوں کارکنان نے سینٹر ستارہ ایاز اور اسلام خان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے خلاف اختجاجا اجتماعی استعفوں کا اعلان کر دیاصوابی میں حجرہ زرولی خان ایک بڑا مشاورتی اجلاس زیرصدارت فروش خان بابا منعقد ہوااجلاس میں حاجی محمد اسلام،غلام حسن،تحصیل صوابی کے صدر گل ولی خان.جنرل سیکرٹری ہدایت تحصیل ٹوپی کے جنرل سیکرٹری فیصل خان.عمران خان،محبوب علی،میر نوش خان جدون،حضرحیات،ارشد باجا،حاجی شاہد حمزہ،ناہید خان،سرزمین جدون،محمد غلام جدون. عمران چھوٹا لاہورنابات خان،محمدتوفیق،عارف خان سیمت مختلف یونین کونسلوں کے صدور جنرل سیکرٹری،دو تحصیل صوابی ٹوپی کے عہدیداروں تحصیل و ضلع کونسلران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس میں سینٹر ستارہ آیاز اور سابقہ جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی مزمت کی اورکہا کہ پارٹی میں مخلص خدائی خدمتگاروں کو نکالا جارہے ہیں اور پارٹی کو ایک گھر کی لونڈی اورٹھیکداروں تک محدود کیا جارہا ہے آج پارٹی کے لے قربانی دینے والے اور دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے صوبائی صدر ایمل ولی ہوش کے ناخن لیں صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک کی سازشوں کا نوٹس لے اور صوابی سے پارٹی جو کہ باچا خان اور عوامی نیشنل پارٹی کو دوسرا گھر تصور کیا جاتا ہے سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے ضلعی تنظیم الیکشن میں دھاندلی سے بننے والے تنظیم پارٹی کو منظم اور مظبوط بنانے کی بجائے پارٹی کو ختم کرنے کی درپے ہے خدائی خدمتگاروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ستارہ آیاز اور محمد اسلام کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے مرکزی اسفندیار ولی خان سے اپیل کی کہ صوابی میں پارٹی کو تباہی سے بچانے کیلئے ایک غیر جانبدار کمیشن بنائیں تاکہ اصل حقائق سامنے لاکر پارٹی کو سازشوں سے بچائیں ہم باچا خان کے سپاہی ہیں اور ہر دم عوامی نیشنل پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر