کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے 4سال بعد سر پلس ہو گیا:عبدالحفیظ شیخ

 کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے 4سال بعد سر پلس ہو گیا:عبدالحفیظ شیخ

  



اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عبدالحفیظ شیخ نے پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال19۔2018ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ مالی سال 18۔2017ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا، کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے، مارچ 2015ء میں کرنٹ اکاؤنٹ تقریباً 52 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔

مشیر خزانہ

مزید : صفحہ اول