اداروں کے پیچھے نہیں چھپتے،ببانگ دہل بات کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

اداروں کے پیچھے نہیں چھپتے،ببانگ دہل بات کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بنوں (بیورورپورٹ)قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دھاندلی والے تم قرضے لینے والے تم اور الزام ہم پر لگارہے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ ہے تو سامنے لے آو آپ کے پاس گالیاں دینے کے سواء کچھ نہیں ہے ہم ادارے کے پیچھے چھپنے والے نہیں عمران خان خودبڑا چورہیں لیکن الزام دوسروں پر لگا رہے ہیں اب ملک کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا اس موقع پرممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی,ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیازخان,سابق تحصیل ناظم ملک احسان خان,ملک نعیم خان میتاخیل ودیگر بھی موجودتھے اُنہوں نے کہاکہ مدارس کے طلبہ دہشت گرد نہیں لیکن اس پر ویسے دہشت گردی کالیبل لگا ہوا ہے آزادی ملین مارچ شروع ہوا تو دینی مدارس کے طلبہ کو حکومت کہتی تھی دینی مدارس کے طلبہ معصوم ہے شکر ہے کہ اُنہوں نے طلبہ کو معصوم کہہ دیا آزادی ملین مارچ میں میرے کافی استقبال ہوچکے ہیں لیکن کوئی مسئلہ پیش نہ آیا ہمارا آزادی ملین مارچ نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے مدارس کے طلبہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کہیں کہ حالیہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے آزادی ملین مارچ کے دوران ہم نے حکومت کو عوام کی طاقت دکھائی ہے اپوزیشن کی جماعتوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور آج بھی ہم ایک پیج پر ہیں اُنہوں نے اعلان کیا کہ پلان بی کے بعد سی بھی ہے ہم تھکنے والے نہیں ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں کارکناں پوری تسلی کے ساتھ رہے کیونکہ حکومت گرانے میں وقت لگتا ہے مجھے پتا ہے کہ ان کی حالت کیا ہے ہمارایہ سفر جاری رہے گاکارکناں اگلے فیصلے تک یہاں رہے اُنہوں نے کہاکہ حکمران اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے عمران خان پہلے کہتے تھے کہ ملک سے پیسہ باہر گیا ہے اب اُنہوں نے یو ٹرن لے کر کہتے ہیں کہ کوئی بھی پیسہ باہر نہیں گیا ہے اُنہوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے باہر ممالک سے قرضے لئے ہیں اُنہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے پاکستان کا ایک ہی وفادار زندہ رہے گا کوئی بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے سب کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں ہم نے اسرائیل کے ایجنڈے کو شکست دے د ی ہے جعلی اور نالائق حکومت کا خاتمہ کردیں گے ہم آئین کے تحفظ کرنا چاہتے ہیں حکومت کے ساتھ کوئی منصوبہ نہیں ہے صرف گالیاں دے رہی ہے موجودہ حکومت بازاری زبان استعمال کررہی ہے عمران خان کہتے تھے کہ موٹروے سے ترقی نہیں ہوسکتی اب خود میاں محمدنوازشریف کے منصوبے کا افتتاح کررہے ہیں عمران خان نے چین کو ناراض کیا خوبصورت دوستی کو ختم کیا,

مزید :

صفحہ اول -