پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے پلان بی پر نظر ثانی کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان سے پلان بی پر نظر ثانی کا مطالبہ

  



کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے پلان بی پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے پلان بی اور سی پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا مولانافضل الرحمان کا دھرنے سے متعلق پلان بی عوام کے لیے تکلیف کا سبب بن رہا ہے مولانافضل الرحمان اپنے فیصلوں اور پلان پر نظرثانی کریں۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعلان کے بعد 15 نومبر سے پلان بی پر عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کارکنوں کو ہدایت نامے جاری کیے گئے جس کے تحت کارکنان سندھ اور کراچی سمیت ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

پیپلزپارٹی 

مزید : صفحہ اول