کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں 193کلوگرام چرس برآمد

کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں 193کلوگرام چرس برآمد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز ن خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اوتھل شہرسے ٹرک میں لوڈ سیبوں کے کریٹوں میں چھپائی گئی193 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اوتھل(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے متعلقہ کمانڈر ز کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر زنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔مختلف جگہوں میں کی گئی کاروایؤں کی تفصیل درج ذیل ہے۔موبائل گشت کے دوران اوتھل شہرسے ٹرک میں لوڈ سیبوں کے کریٹوں میں چھپائی گئی193 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر بلوچستان) پرمختلف گاڑیوں سے 3,285 کلو گرام چھالیہ،920پیکٹ انڈین گٹکا، 685پیکٹ نسوار، 76بیگز چائنا سالٹ،17 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی کپڑا برآمدکیاگیا۔کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب واقع چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک کوچ میں سوار مسافر سے01عدد 30بور پسٹل اور02عدد خالی میگزین برآمد کرتے ہوئے مسافر کو گرفتارکر لیاگیا۔گوادر،پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے05تارکین وطن گرفتارکیے گئے۔ یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طورپربیرون ملک جانیکی کوشش کر رہے تھے۔تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، چھالیہ اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر