جوبلی لائف کانس کینسر انشورنس پلان کے لئے اشتراک کا اعلان

  جوبلی لائف کانس کینسر انشورنس پلان کے لئے اشتراک کا اعلان

  



کراچی (پ ر) پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کینسر کا شکار ہے اور ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال ایک لاکھ 70 ہزار افراد میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے تاہم علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگوں کی معیاری علاج تک رسائی محدود ہی رہتی ہے ہیں۔ اس کے سددباب کے لئے جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے کینسر پروٹیکشن پلان کی پارٹنرشپ کے اعلان کے لئے روش پاکستان (Roche Pakistan) کے اشتراک سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، دونوں کاروباری اداروں کی انتظامیہ کے سینئر حکام، سفارتکار، اہم شخصیات سمیت سرکاری حکام نے شرکت کی۔یہ پلان کینسر کے ابتدائی اسٹیج سے لیکر بعد کے اسٹیج تک 100 فیصد تک علاج میں آسانی فراہم کرتا ہے۔ اس پلان میں کم سے کم پریمیئم کا آغاز 735 روپے سے ہوتا ہے جو صنف، پلان کی مدت اور عمر کی بنیاد پر مشروط ہے۔ اس پلان کی مدت 10 سال سے لیکر 47 سال تک ہوسکتی ہے جو زیادہ سے زیادہ 65 سال کی عمر تک میچورٹی پر مشروط ہے۔ اس پلان کے تحت روش پاکستان مریضوں کو تعاون فراہم کرنے والے پروگرام (Patient Support Program) میں ہر طرح کی پالیسیاں رکھنے والوں تک وسعت لا رہا ہے تاکہ کینسر کے علاج میں مالی مشکلات پر قابو پایا جاسکے۔ اس اشتراک کے تحت جوبلی لائف کا کینسر پروٹیکشن پلان عام کینسر سے لیکر انتہائی نایاب اقسام کے کینسر کے امراض کا وسیع پیمانے پر احاطہ کرتا ہے اور 25 فیصد رعایت سے علاج کی سہولت پیش کرتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر